وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615 چھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد ملتوی کر دی گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پرواز میں سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی بھی سوار تھے، عبدالقیوم صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پرواز کی تاخیر، ملتوی ہونے بارے لکھا ہے

غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو رات 3 بج کر 15 منٹ پر دبئی روانہ ہونا تھا تا ہم پرواز 6 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے ملتوی کر دی گئی ،عبدالقیوم صدیقی کہتے ہیں کہ امارات ائیر لائن کی پرواز EK615 کو آج صبح تین بج کر پندرہ منٹ پر دوبئی کے لیے روانہ ہونا تھا مقررہ وقت سے پندرہ منٹ کی تاخیر سے جہاز چلنا شروع ہوا اور پھر اچانک رن وے پر رک گیا آدھ گھنٹہ رکے رہنے کے بعد کیپٹن کی جانب سے بتایا گیا کہ کوئی تیکنیکی ایشو آ گیا ہے اور چند منٹ میں درست ہو جائیگا اس اعلان کے آدھ گھنٹے بعد بتایا گیا کہ ہم واپس ائیر پورٹ پر جا رہے ہیں اور پھر گزشتہ دو گھنٹے سے سینکڑوں مسافر جہاز کے اندر قیدیوں کی مانند بیٹھے ہیں مسافر خاتون کی جانب سے پانی مانگنے پر ہوائی میزبان نے کہا کہ ہمارے پاس پانی نہیں کیپٹن نے روک رکھا ہے چھوٹے سے بچے کو گود میں لیے خاتون بیچاری غصے سے دانت پیس کر رہ گئی دائیں بائیں چھوٹے چھوٹے بچے رو رہے ہیں مائیں چپ کرانے کی کوشش کر رہی ہیں جہاز کا اے سی بند ہونے کے باعث گرمی اور گھٹن میں سب بیچارے مسافر منتظر ہیں کہ کب جہاز ٹھیک ہو گا اور کب تمام مسافر اپنی اپنی منزل پر پہنچ پائیں گے فلائٹ تقریبا تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہو چکی ہے بالآخر 20 بعد احتجاج کرنے پر فضائی میزبان ایک ٹرے میں رکھے چند چھوٹے گلاس۔ جن میں ایک تہائی پانی تھا لے آیا ہے اسی دوران جہاز کے کپتان نے گھنٹی بجا کر اعلان کیا کہ انجن بند ہونے کی وجہ سے گرمی اور گھٹن ہے جیسے ہی انجن اسٹارٹ ہوں گے جہاز کا درجہ حرارت معمول پر آ جائے گا یقین مانئیے دسمبر کی اس سرد رات میں ایسے لگ رہا ہے جیسے جون کی دوپہر کی گرمی ہو پسینے سے شرابور ہیں لیجئے اسی دوران جہاز کے کپتان نے مسافروں کے صبر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ نقص دور ہو رہا ہے جیسے ہی دروازے بند ہوں گے انجن اسٹارٹ کریں گے ہم پرواز کے لیے تیار ہیں دیکھتے ہیں EK615 کب روانہ ہوتی ہے اب فکر یہ کہ اگلی فلائٹ تک ہم دوبئی تو نہیں پہنچ پائیں گے اگلا کیا سرپرائز ملے گا پھر بات ہو گی .

ایک اور ٹویٹ میں عبدالقیوم صدیقی کا کہنا تھا کہ ایمارات ائیر لائن کی فلائٹ EK615 میں مسافروں کو تقریبا سوا چھ گھنٹے تک جہاز میں محبوس رکھنے کے بعد کہا گیا جہاز نہیں اڑ سکتا جہاز سے اتار کر سینکڑوں مسافروں کو لاونج میں بٹھا دیا گیا ہے اور کوئی نہیں بتا رہا کہ اگلا مرحلہ کیا ہے ائیر لائن کا عملہ غائب مسافر کنفیوژڈ لوگوں کے احتجاج پر دو لوگ کاؤنٹر پر آئے تو ہیں.

ایک اور ٹویٹ میں عبدالقیو م صدیقی کہتے ہیں کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر آج عجیب واقعہ ہوا لندن کی فلائٹ تھی لیکن چھ گھنٹے جہاز میں بٹھانے کے بعد اعلان ہوا فلائٹ منسوخ ہے سب مسافر آف لوڈ ہوئے میں اپنا بیگ کاؤنٹر پر بھول کر ویسا ہی لندن کے ایک پروفیسر صاحب کا بیگ لیکر باہر آ گیا باہر آیا تو دیکھا بیگ میرا نہیں پھر طویل تگ دو ہوئی اچانک ایک کال موصول ہوئی یہ کال اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کنٹرول روم سے تھی مجھ سے کچھ سوالات پوچھے میں نے بتایا میرا بیگ تبدیل ہوا ہے اے ایس کے افسران اور اسٹاف نے اچھی طرح تسلی کے بعد میرا بیگ مجھے لوٹایا دیا ایک روپیہ تک ویسے ہی موجود تھا اے ایس ایف اسلام آباد ائیر پورٹ کے اہلکار ستائش کے مستحق ہیں ویل ڈن اے ایس ایف اسلام آباد ائیر پورٹ شکریہ

Shares: