اسلام آباد (باغی ٹی وی،نامہ نگار) پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن (PJA) کی کابینہ نے تنظیم کی رکنیت سازی کے حوالے سے ملاقاتوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ منگل کے روز PJA کے صدر قمر یوسفزئی کی قیادت میں کابینہ کے اراکین نے اے وی ٹی چینلز کا دورہ کیا، جہاں خیبر نیٹ ورک کے ساتھیوں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران خیبر نیٹ ورک کے سینئر صحافی حسن خان (سابق صدر PJA)، ڈائریکٹر نیوز مبارک علی، اور کنٹرولر نیوز محمد وسیم کے ساتھ رکنیت سازی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر محمد وسیم کو خیبر نیٹ ورک میں PJA کا فوکل پرسن منتخب کیا گیا تاکہ تنظیم اور ادارے کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
خیبر ٹی وی کے اس دورے میں PJA کے صدر قمر یوسفزئی کے ہمراہ نائب صدر دوم نسیم مندوخیل، نائب صدر سوم زاہد خان، سیکرٹری جنرل گوہر محسود، جوائنٹ سیکرٹری فخر یوسفزئی، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری اسد وزیر، اور سیکرٹری خزانہ خانزیب محسود شامل تھے۔
یہ دورہ PJA کی رکنیت سازی مہم کا حصہ تھا، جس کے تحت تنظیم کی وسعت اور اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے میڈیا اداروں کے ساتھ روابط کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔








