مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کی فلسطینی رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر السرمی سے ملاقات

پاکستان کی عوام فلسطین کے ساتھ ہے۔
0
407
pmml

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی ضلعی صدر چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ کی قیادت میں فلسطینی رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر السرمی سے اسلام آباد مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی ہے،

اس موقع پر مسلم میڈیکل مشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ناصر ہمدانی، یاسر عرفات بٹ، شوکت علی سلفی ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ فلسطین کی آزادی تک مظلوم فلسطینیوں کی مدد جاری رکھے گی۔ قبلہ اول مسجد اقصی اورفلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے پاکستانی حکومت سمیت تمام مسلم حکمران قراردادوں کی بجائے عملاً کردار پیش کریں۔

فلسطینی رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر السرمی نے اس موقع پر کہا کہ ہم پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے بے حد مشکور ہیں کہ ان کے توسط سے پاکستان کے مرد و خواتین اور نوجوان نے جو اس مجرمانہ صہیونی جنگ کے خلاف اہل غزہ کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کا پیغام دے رہے ہیں۔

مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ،یاسر عرفات بٹ ،شوکت سلفی ودیگر نے ڈاکٹر ناجی ظہیر السرمی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ فلسطین میں ہونے والے ظلم و ستم اور بالخصوص عورتوں اور بچوں پر ہونے والی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ملک بھر میں ہونے والے القدس و یکجہتی فلسطین مارچ میں ہماری مائیں بیٹیاں اعلان کررہی ہیں کہ ہمارے بچے بیت المقدس کی آزادی پر قربان ہے۔ پاکستان کی عوام فلسطین کے ساتھ ہے۔ پاکستان میں موجود ہر فرد فلسطین کا درد محسوس کرتا ہے۔

مرکزی مسلم لیگ کا لاہور ڈویژن کے تمام حلقوں سے امیدوار لانے کا اعلان

مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی فلسطینی رہنما خالد مشعل سے قطر میں ملاقات

ملک کی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے

بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے برابر کاشریک کریں 

قرضے لیکر معیشت میں کبھی بھی استحکام پیدا نہیں کیا جا سکتا،

 ہم ملکی سیاست کا ٹرینڈ تبدیل کرنے جارہے ہیں۔

Leave a reply