اسلام آباد پولیس کا کمال،میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب،خاتون کو کیا گیا ہراساں

0
295
ICTP

اسلام آباد( شبیرسہام سے )اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں واقع سیرگاہ شاہدرہ روڈ پر تین باوردی پولیس اہلکاروں نے کارسوار میاں بیوی کو روکنے کے بعد ان سے نکاح نامہ طلب کیا۔ نکاح نامہ پاس نہ ہونے پر جوڑے سے رشوت کا مطالبہ کیا گیا۔ بعدازاں پولیس نے خاتون کو گاڑی میں بیٹھا لیااور خاتون کے خاوند کو گاڑی سے دور لے گئے۔ پولیس وین میں بٹھانے کے بعد پولیس اہلکار نے خاتون کے ساتھ دست درازی شروع کر دی۔ پولیس اہلکار نے خاتون کا موبائل نمبر بھی لے لیا۔ جس کے بعد جوڑے کو چھوڑ دیا گیا۔ بعدازاں پولیس اہلکار خاتون کے موبائل نمبر پر فون کرکے اسے ملنے کے لئے اصرار بھی کرتا رہا۔

متاثرہ جوڑے نے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کو تحریری درخواست دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی کارستانی سے انہیں آگاہ کیا اور ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جس پر سینئر پولیس افسران نے واقعہ کی انکوائری کی تو تینوں اہلکاروں کا جرم ثابت ہوا۔ جس پر پولیس حکام کے حکم پر ایس پی ڈولفن اینڈ پیٹرولنگ نے تینوں پولیس اہلکاروں کو سروس سے ڈس مس کرتے ہوئے ان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج کرا دیا۔

سیرو تفریح کی غرض سے آنے والے کار سوار میاں بیوی کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ سترہ ستمبر کو شاہدرہ روڈ بہارہ کہو میں پیش آیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تینوں پولیس اہلکاروں کانسٹیبل اسفند ایاز، کانسٹیبل نایاب اور سمیع اللہ کے خلاف مقدمہندرج کیا گیا ہے اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف بھی کر دیا گیا ہے۔ چترال سے تعلق رکھنے والی "م” نامی خاتون نے پولیس حکام کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میں ڈھوک موہری اسلام آباد کی رہائشی ہوں۔ 17 ستمبر 2024ء دن ساڑھے تین بجے میں اپنے خاوند کے ہمراہ شاہدرہ روڈ پر گاڑی میں موجود تھی کہ اسی دوران پولیس کی گاڑی آئی۔ جس میں سوار دو پولیس اہلکار ہماری گاڑی کی طرف آئے اور ہم سے نکاح نامہ طلب کیا۔ نکاح نامہ موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے پیسوں کی ڈیمانڈ شروع کر دی۔ پیسے نہ دینے پر پولیس اہلکار میرے خاوند کو گاڑی سے دور لے گئے۔ ایک پولیس اہلکار مجھے اپنی گاڑی میں بٹھاکر میرے ساتھ بیٹھ گیا اور میرا موبائل فون چھین لیا۔ میرے جسم کے مختلف جگہوں پر ہاتھ لگاتا رہا۔ اسی دوران پولیس اہلکار نے میرے موبائل فون سے میرے نمبرز اور میری فیملی کے نمبرز بھی نکال لئے۔ سائلہ کو ڈرایا دھمکایا اور عصمت میں خلل ڈالی اور سائلہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں کہ اگر میرے خلاف کارروائی کروائی تو تمہیں غائب کروا دوں گا۔ پولیس اہلکار نے میرا نمبر اپنے پاس محفوظ کرلیا۔ اب پولیس اہلکار نعمت اللہ بلوچ اپنے موبائل نمبر 03405748186 سے میرے موبائل نمبر پر مسلسل کال کرکے مجھے ملنے اور جسمانی تعلقات بنانے پر اصرار کر رہا ہے اور نہ ملنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ جس کا مکمل ثبوت، کال ریکارڈنگ سمیت میرے پاس موجود ہے۔ خاتون کی طرف سے دی گئی اس درخواست پر پولیس حکام نے انکوائری کرکے تینوں پولیس اہلکاروں کو نہ صرف ملازمت سے برطرف کر دیا ہے بلکہ ان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے

ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

Leave a reply