"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

ICTP

اسلام آباد،ٹریفک پولیس نے اسلام آباد میں ہونے والی "شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس” کے سلسلہ میں شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان وضع کر دیا،

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 585سے زائد افسران پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے ،شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے،کانفرنس کے دوران ملپور سے کشمیر چوک اور ڈھوکڑی سرینہ ہوٹل تک آنے جانے والی ٹریفک بند ہو گی،راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک اور سرینہ ملپور تک ہر قسم کی ٹریفک بند ہو گی،اسی طرح آبپارہ ،سری نگر ہائے وے سے سرینہ جانے والی ٹریفک بند ہو گی،شہری متبادل راستوں کے طور پر مری، بہارہ کہو سے راولپنڈی جانیوالے حضرات کورنگ روڈ سے بائیں بنی گالا ،پارک روڈ، راول ڈیم چوک اور فیض آباد استعمال کریںگے،فیض آباد سے بہارہ کہو اور مری جانیوالے حضرات پارک روڈاور بنی گالہ کورنگ روڈ استعمال کریں گے،سری نگر ہائے وے سے مری ،بھارہ کہو جانیوالے حضرات چاند تارہ چوک ، پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر ، سپورٹس کمپلیکس سے مری روڈ، پارک روڈ اور بنی گالہ کورنگ روڈ استعمال کریں گے،ہیوی ٹریفک پشاور سے لاہور جانے کے لئے ٹیکسلا موٹروے اور تر نول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے گی،لاہو ر جی ٹی روڈ سے اسلام اآباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کرے گی،ایف5-،جی5-اور جی6-مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک 9th ایونیو استعمال کرے گی،فیصل ایونیو سے زیروپوائنٹ جانے والے ٹریفک 9th ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی جبکہ بہارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کورنگ روڈ بنی گالہ لہتڑاڑروڈ استعمال کرے گی،راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالی ٹریفک صدر اور مری روڈ سے 9th ایونیو استعمال کرے گی،اسی طرح زیرو پوائنٹ ،فیصل ایونیوسے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے کے لئے ٹریفک بند ہو گی،شہری متبادل طور پر ایکسپریس وے کے لئے سروس روڈ استعمال کریں گے، کرنل شیر خان روڈ سے فیض آباد آنےوالے حضرات 9th ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں گے،

مورخہ 14 ،15 اور 16 اکتوبر 2024 تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا ،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانفرنس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایم ر یڈیو92.4 اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع سے بھی شہریوں کو تمام تر صورت حال سے باخبر رکھے جائے گا

Comments are closed.