ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہا ری مجرم سمیت تین ملزمان گرفتار

islamabad

اسلام آبادکیپیٹل پولیس کاچوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کر یک ڈاون جاری۔
رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ پولیس ٹیم نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہا ری مجرم سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے نقدی، ما ل مسروقہ و دیگر اشیا ءبرآمد،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں کیپیٹل پولیس آفیسرآ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے تما م زونل ڈی پی اوز کو سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان کی گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹا سک دئیے، ان احکا مات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ(آرڈی یو)پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہا ری مجرم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے نقدی چالیس ہزار روپے، مال مسروقہ، اصل تعلیمی اسنا د، سر ٹیفکیٹس اور بیگ بر آمد کر لیا گیا،گرفتار ملزمان کی شناخت طا ہر جان ، صدام الحق اور نو ر الحسن کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ آ بپا رہ اور تھا نہ شہزاد ٹا ون کے علا قوں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کا رلاتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کریں اور انکی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو یکسو کریں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔

Comments are closed.