اسلام آباد:پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے مارے۔پولیس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے یا دینے والوں کی تلاش ہے، پولیس کی مختلف رہنماؤں کے گھروں پر آمد ہوئی، چھاپے راجہ خرم نواز اور راجہ ذوالقرنین کے ڈیروں پر مارے گئے۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پولیس کو جن 23 مقامی عہدیداروں کی تلاش ہے لسٹ سامنے آ گئی، چھاپوں کی اطلاع سے قبل ہی مقامی عہدایدار نامعلوم مقامات پر شفٹ ہو گئے، لسٹ میں سرگرم کارکنوں کا ذکر کیا گیا ہے، راجہ قیصر، نیاز اللہ نیازی، جمیل عباسی، زوہیب خان کے نام شامل ہیں۔
جمیل عباسی، راجہ محمد بابر، چوہدری نثار وغیرہ کو بھی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، پولیس مطلوبہ افراد کے حوالے سے انفارمیشن اکٹھی کر رہی ہے۔
عزیزہم وطنو!چاہتاہوں کہ پاکستانی اپنے فیصلےخودکریں،امریکہ اوراغیارنہیں:یہی میرامشن…
دوسری طرف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی، غلام اور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے، میں آزاد آدمی ہوں، مر سکتا ہوں مگر غلامی نہیں کر سکتا۔
مریدکے میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تیسرے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف آپ نے بیان دیا کہ میں نے آپ کو ایک پیغام بھجوایا ہے، میں آپ کے پاس پیغام کیوں بھجواؤں گا، شہباز شریف سن لیں میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا، میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں، جن سے بات کی ان کو کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کرائے جائیں۔
عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قانونی کی حکمرانی چاہتا ہوں، عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، میں نے نہ کسی کے پیر پکڑے اور نہ منتیں کیں،عوام کی طاقت سے وزیراعظم بنا، امریکا سے مدد مانگتا ہوں اور نہ ہی کسی اور سے، فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے، جب فوج پر تنقید کرتا ہوں تو وہ تعمیری ہوتی ہے۔
آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا،الیکشن کا مطالبہ…
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج تیسرے روز چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مریدکے سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے، مارچ کا آج رات پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہوگا۔
عمران خان کی گوجرانوالہ میں موجودگی کے دوران ممکنہ کشیدگی کا خدشہ ہے جبکہ گوجرانوالہ میں وفاقی زیر خرم دستگیر کی رہائش گاہ پر پولیس سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔