مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو لندن میں احتجاج کا سامنا

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو لندن میں...

قومی سلامتی کیلئے خطرہ،امریکہ نے پاکستانی شہری کو کیا بے دخل

واشنگٹن: امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ نے 56...

واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن کو گولی مار دی گئی

پشاور کے نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں...

گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور اُن کے بیٹے...

اسلام آباد، پولیو ورکرز خواتین کو اجرت سے محروم رکھنے کا انکشاف

اسلام آباد( شبیرسہام سے )اسلام آباد میں خواتین پولیو ورکرز کو ان کی اجرت سے محروم رکھتے ہوئے چند ذمہ داران کی جانب سے فنڈز میں گھپلے کرنے اور اپنی جیبیں بھرے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف ایریاز میں تعینات کی گئی ڈیلی ویجز پر کام کرنے والی درجنوں پولیو ورکرز خواتین سے ماہ اگست 2024ء کے آغاز میں چھ روزہ کمپین کے دوران کام لیا گیا لیکن انہیں ان کی اجرت نہیں دی گئی۔ اسی طرح ماہ اگست کی 20 تاریخ سے 22 تاریخ تک تین دن کی کمپین کے دوران بھی درجنوں خواتین ورکرز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو ڈراپس پلاتی رہیں لیکن ورکرز کو اس کمپین کی بھی اجرت نہیں دی گئی۔ جب خواتین ورکرز نے اپنی مزدوری مانگی تو انہیں چند ذمہ داران کی جانب سے دو ٹوک الفاظ میں یہ کہا گیا کہ ان کمپین کی اجرت نہیں ملے گی۔ جو بغیر اجرت کام کرسکتی ہیں وہ کرے یا پھر گھر چلی جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجرت نہ دینے پر متعدد خواتین ورکرز کام چھوڑ گئیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں پولیو ورکرز کو معاوضہ فوری ادا کر دیا جاتا ہے جبکہ اسلام آباد میں دیہاڑی پر رکھی گئی ان پولیو ورکرز کا مسلسل استحصال کیا جا رہا ہے جبکہ ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ؟ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کی تنخواہیں ہڑپ کرکے چند ذمہ داران مبینہ طور پر ملی بھگت سے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔ متعدد متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ان سے پولیو کمپین کے دوران شدید گرمی میں کام لیا گیا اور پھر یہ کہہ کر ٹال دیا گیا ہے کہ یہ مفت کمپین تھی۔ اس کی اجرت نہیں ملے گی۔ متاثرہ پولیو ورکرز خواتین نے وزیر داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد سے نوٹس لینے اور اس معاملے کی انکوائری کرواکر متاثرہ پولیو ورکرز کو ان کا حق دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan