اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سال 2024-25 کے دوران مضر صحت خوراک کی تیاری اور فروخت پر 1,427 ریسٹورنٹس کو مجموعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 13,595 یونٹس کی انسپکشن کی گئی۔370 یونٹس کو ناقص صفائی یا غیر معیاری خوراک کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔11 کیسز میں باقاعدہ مقدمات درج کیے گئے۔فوڈ اتھارٹی نے ایک سال کے دوران 2,513 لائسنسز جاری کیے۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی پر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان، گھریلو صارفین کے لیے ٹیرف میں کمی کی تجویز
ایف آئی اے اور سندھ پولیس میں بیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاری پر مشاورت
چین کا پاکستان پر ایک اور اعتماد، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور








