اسلام آباد میں 24 تھانے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ،جبکہ سستا بازار 5 دن لگانے پر غور

نگران وزیرداخلہ گوہراعجاز کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،آئی جی اسلام آباد سےتھانوں کی رپورٹ طلب کرلی ۔ نگران وزیرداخلہ گوہراعجاز نے اسلام آباد کے24 تھانوں کی اپ گریڈیشن کاحکم دیدیا۔ گوہراعجاز نے اسلام آباد میں سستے بازاروں کی رپورٹ بھی طلب کرلی ۔اسلام آباد میں مہنگائی کو کم کرنے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کرنے کا بھی حکم دیدیا۔ اس کے لئے انہوں نے سستا بازار ہفتے میں 5 دن لگانے پر غور کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ،
نگران وزیرداخلہ گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تھانوں کا دورہ کروں گا ۔اسلام آباد کے 24 تھانوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے تھانے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ماڈل نظر آنے چاہئیں۔شہریوں کو 24گھنٹے سہولیات دی جائیں گی۔چیف کمشنر اسلام آباد سے وفاقی دارالحکومت میں دستیاب سہولتوں پر رپورٹ طلب کرلی۔گوہراعجازکاکہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے۔ اسلام آباد کے شہریوں کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پورے ہفتے کھلے رہیں گے۔

Comments are closed.