اسلام آباد : معاون خصوصی براۓ CDA امور علی نواز اعوان نے حلقہ کی عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا ۔

0
44

اسلام آباد ( ادریس نواز سے ) وزیراعظم کے معاون خصوصی براۓ CDA امور علی نواز اعوان نے اپنے حلقہ این اے 53 کی یونین کونسل پنڈ بگوال سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا ۔ عوام میں خوشی کی لہر ۔ اھل علاقہ نے معاون خصوصی براۓ CDA امور علی نواز کو پھولوں کے ہار پہناۓ گۓ ۔
تفصیلات کے مطابق :
وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی براۓ CDA امور علی نواز اعوان نے آج علاقہ اٹھال یونین کونسل پنڈ بگوال این اے 53 کا وزٹ کیا ۔ اور نٸ تعمیر شدہ انیس گلیوں کا افتتاح کیا ۔ اور جتنی بھی مزید گلیاں خستہ حالی کا شکار ہیں ۔ ان کو بھی جلد مرمت کروانے کی یقین دہانی کرواٸ ۔ اس کے علاوہ علاقہ اٹھال کی عوام کو جو گیس کا مسٸلہ درپیش تھا ۔ اسکو بھی ایک مہینہ کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی کرواٸ ۔ جس کیلیۓ معاون خصوصی براۓ CDA امور علی نواز اعوان بدھ والے دن ایم ڈی ظہور سے میٹنگ بھی کریں گے ۔ اسکے علاوہ معاون خصوصی براۓ CDA امور علی نواز اعوان نے ھاٶس اپلاٸیڈ سکول پنڈ بگوال میں وزٹ کیا ۔ جہاں پر معاون خصوصی براۓ CDA امور علی نواز اعوان نے 50 لاکھ کی گرانٹ دی ۔ جو آگے کالج بنے گا ۔ اس کام کا بھی معاٸنہ کیا ۔ اور جو کمی بیشی رہ جاۓ گی اس کیلیۓ بھی مزید فنڈ کے اجرا ٕ کی یقین دہانی کرواٸ ۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جنہوں نے معاون خصوصی براۓ CDA امور علی نواز اعوان کو پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا ۔ اور معاون خصوصی براۓ CDA امور علی نواز اعوان کی اس کاوش کو سراہتے ہوۓ انکو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا ۔ اسکے علاوہ اھل علاقہ نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ جب بھی مشکل وقت آیا ھے ۔ ہم نے ہمشہ پی ٹی آٸ کا ساتھ دیا ھے ۔ اور مستقبل میں بھی دیں گے ۔

Leave a reply