اسلام آباد:تھانہ سنگجانی کی حدود میں عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ محترک

0
78

اسلام آباد:تھانہ سنگجانی کی حدود میں ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کی مختلف مارکیٹیں میں سبزی فروٹ دودھ دہی اور اشیاء خوردونوش کی دوکانوں کی چیک ہرتال کی گئی

دوران چیک پرتال مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اور اشیاء خوردونوش مہنگی فروخت کرنے والے دوکان دار حضرات کے خلاف کارروائی کیں

ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران 6 دوکانداروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیاضلعی انتظامیہ مفاد پرست عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

ادھرصدر واہ پولیس کی اہم کاروائی میں نجی کمپنی( نیسلے) کے کیشیر سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے چھیننے والے 03 ملزمان گرفتارہوچکے ہیں ، اس واردات میں چھینا گیا موبائل اور 91250 روپے برآمد کرلیا گیا ہے ، ملزمان کی شناخت مہدی، اسامہ اور عمر شہزاد کے نام سے ہوئی،

ملزمان نے کمپنی کے کیشئیر سے 29 لاکھ سے زائد رقم چھینی تھی، ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیاجارہاہے،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش میں مزید برآمدگی متوقع ہے،ایس پی پوٹھوہار طارق محبوب کا کہنا ہےکہ گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، شہریوں کے جان ومال پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

Leave a reply