اسلام آباد وائلد لائف نے ہری پور سے چیتے کے 2 بچے ریسکیو کرلئے
خیبرپختونخوا وائلڈ لائف نے چیتے کے دو بچے ریحیبلیشن کے عمل کے لیے اسلام آباد وائلڈ لائف کے ریسکیو سینٹر منتقل کر دیے۔
اسلام آباد وائلڈ لائف نے چیتے کے دو بچے، جن کی عمر تقریباً 2 ماہ تھی، کو کے پی کے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے 24 فروری کو ریسکیو کیا جن کو rehabilitation کے عمل کے لیے اسلام آباد وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔ نیلو اور سلطان نامی نر اور مادہ کے بچے مارگلہ کی پہاڑیوں کے بالمقابل ضلع ہری پور میں جابری کے پہاڑی علاقے میں سے ریسکیو کیے گئے۔ ریسکیو کے بعد ان بچوں کو 15 فروری کو ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔
کے پی کے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کی ماں کو تلاش کرنے کی کوششوں کے باوجود، یہ طے پایا کہ بچے اس کے بغیر جنگل میں زندہ نہیں رہ سکتے۔ اس لیے انہیں اسلام آباد کے پرانے چڑیا گھر کی جگہ پر واقع آئی ڈبلیو ایم بی اور سیکنڈ چانس وائلڈ لائف کے ‘ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر’ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی ڈبلیو ایم بی اور سیکنڈ چانس وائلڈ لائف نے نیلو اور سلطان کی ضروری دیکھ بھال کی فراہم کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ جنہیں اپنی کم عمر کی وجہ سے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں ریسکیو سنٹر پہنچنے پر، بچوں کا جانوروں کے ڈاکٹر کے ذریعے مکمل صحت کا معائنہ کیا گیا جبکہ انہیں ویکسین اور ڈی ورمنگ کی ضرورت ہوگی تاہم چیتے کے بچوں کے لیے مستقل مسکن کا تعین کے لیے کام جاری ہے۔ چڑیا گھر کی سابقہ جگہ، جو 28 ایکڑ اراضی پر پھیلی ہوئی ہے، دو تیندووں کے لیے ایک پناہ گاہ بنانے کے لیے کافی جگہ فراہم کرتی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی طرف سے پاکستان میں انتہائی خطرے سے دوچار عام تیندوے کو ملک بھر میں شکار سے شدید خطرات کا سامنا ہے۔
کے پی کے ضلع نوشہرہ میں چیتے کی ہلاکت
سوات ،چیتے کے حملے میں دو افراد زخمی، چیتے کو مارنے پر مقدمہ درج
بالاکوٹ؛ چیتوں نے 35 بکریوں کو مار ڈالا
ڈی یچ اے فیز 2 میں خوف پھیلانے والا تیندوا کئی گھنٹوں بعد گرفت میں آگیا
اسلام آباد کے گاؤں سید پور میں چیتوں کی موجودگی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس