اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست کا ذمہ دار،ہاک آئی کی وضاحت اور اظہار افسوس

0
128
quetta islamabad

ہاک آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تصدیق کردی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں سلمان علی آغا کے خلاف رائلے روسو کو ناٹ آؤٹ قرار دینا انسانی غلطی تھی۔ہاک آئی نے تسلیم کیا ہے کہ سسٹم نے زیربحث ڈلیوری کو درست طریقے سے ٹریک کیا تھا جس میں امپائر کی کال کے طور پر امپیکٹ اور وکٹ کو ہٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ تاہم آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کوآن ائر کردیا گیا۔اگر توقع کے مطابق عمل کیا گیا ہوتا تو بال ٹریکنگ کا درست ڈیٹا غلط ڈیٹا کے چلنے کے چند سیکنڈ بعد ہی دستیاب ہوتا،” ہاک آئی کی وضاحت اور اظہار افسوس ۔ہاک آئی بال ٹریکنگ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی واحد منظور شدہ ٹیکنالوجی ہے جسے پہلی بار 2008 میں آزمایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ DRS کا حصہ ہے۔
گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز بنا کر حریف ٹیم کو 139 کا ہدف دیا، جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 18.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر بڑی مشکل سے پورا کیا۔تاہم میچ کے اختتام جب یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان سے سوال کیا گیا کہ انہیں میچ میں شکست کیوں ہوئی، کہاں غلطی ہوئی تو انہوں نے شکست کا ذمہ دار ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کو ٹھہرا دیا۔انہوں نے ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے ہم ٹیکنالوجی کی خرابی کی وجہ سے ہارے ہیں۔ ریویو میں کوئی اور گیند دکھائی گئی۔ وہ میچ کا گیم چینچنگ لمحہ تھا، میرے خیال سے ان چیزوں کو درست ہونا چاہئے اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہئے۔

Leave a reply