پی ایس ایل 9 : اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست

151 رنزکا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے با آسانی 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان 34 اور آغا سلمان نے 33 رنزکی اننگز کھیلی، الیکس ہیلز 18،کولن منرو اور اعظم خان نے 9 ،9 رنز بنائے۔حیدر علی 26 اور فہیم اشرف 12 رنز کےساتھ ناقابل شکست رہے۔
کراچی کی جانب سے میر حمزہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔موزا ربانی اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔کراچی 8 میچز کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز وینس نے 29، ٹم سیفرٹ نے 26، عرفان خان نے 16 جبکہ کپتان شان مسعود نے 10 رنز بنائے۔ حسن علی 6 اور میر حمزہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 وکٹیں لیں، فہیم اشرف نے 2 جبکہ عماد وسیم اور حنین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔ایونٹ کے گزشتہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کراچی کنگز نے آج کے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں 3تبدیلیاں کی گئی ہیں ، پچ اچھی لگ رہی ہے موسم بھی کافی بہتر ہے ، گزستہ روز بھی بچ اچھی تھی لیکن ہم برا کھیلے ، آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے ،نسیم شاہ ، رومان رئیس اور جارڈن کاکس کو آرام دیا گیا ہے ،میتھیو فورڈ ، حیدر علی اور ٹائمل ملز کو ان کی جگہ اسلام آباد یونائیٹیڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔
کراچی کنگز کےکپتان شان مسعود کا کہان تھاکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، ہم پہلے اف مرحلے کے بہت قریب ہیں لیکن اچھا کھیلنا ہوگا ۔

Comments are closed.