کراچی:کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کو مسلسل دوسری شکست کا مزہ چھکنا پڑا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
پی ایس ایل 8 کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
کراچی کی جانب سے حیدر علی 59 اور شرجیل خان 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسلام آباد کے رومان رئیس، محمد وسیم جونیئر اور ٹام کرن نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں اسے پشاور زلمی سے شکست ہوئی تھی۔
کراچی کنگز کی جانب سے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ میر حمزہ، بین کٹنگ، عمران طاہر، اور قاسم. اکرم کی جگہ محمد موسیٰ، جیمز ونس، جیمز فلر، اور محمد عرفان خان کو شامل کیا گیا ہے۔
جیمز فلر، محمد عرفان خان، اور محمد موسیٰ نے کراچی کنگز کے لیے ڈیبیو کیا،ایمرجنگ کیٹیگری سے محمد عرفان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
اسکواڈ:
کراچی کنگز: جیمز ونس، شرجیل خان، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ(وکٹ کیپر)، عماد وسیم (کپتان)، عرفان نیازی، جیمز فلر، اینڈریو ٹائی، موسیٰ خان، محمد عامر
اسلام آباد یونائیٹڈ: حسن نواز، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، ریسی وین ڈر ڈوسین، شاداب خان(کپتان)، اعظم خان(وکٹ کیپر)، عاصف علی، فہیم اشرف، ٹام کرن، محمد وسیم جونیئر، رمان رئیس