اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو کے قریب اے این ایف کی ٹیم پر فائرنگ،ایک اہلکار شہید

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو کے قریب اے این ایف کی ٹیم پر فائرنگ ہوئی ہے

ملزمان کی فائرنگ سے اے این ایف اہلکارنائیک اکبر شہید ہو گئے،اے این ایف اور پولیس کی نفری مزید نفری موقع پر طلب کرلی گئی،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کے قریب علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے فائرنگ کی اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے، آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،

5 اگست کو بھی اسلام آباد کے ریڈ زون میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گارڈز نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے شاہراہ دستور پر ریڈ زون میں واقع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی عمارت کے سامنے ہوائی فائرنگ کی اور 9 راؤنڈز فائر کیے۔

ریڈ زون میں فائرنگ کے بعد متعدد اہم عمارتوں کے گیٹ بند کردیے گئے۔پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو سرکاری عمارتوں پر تعینات گارڈز نے پکڑ کر پولیس کےحوالے کیا۔گرفتار شخص سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے

مسلم محلے میں گھر خریدنے پر پڑوسی کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ندیم جوزف چل بسا

Leave a reply