اسلام آباد کے پرائیویٹ ہاسٹل میں کیا کچھ ہو رہا ہے؟جان کر والدین ہوں پریشان

0
62

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد کے پرائیویٹ ہاسٹل سے طالبہ کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبہ کے والدین نے سینیٹر رحمان ملک سے طالبہ کی بازیابی کیلیے درخواست کی جس پرسینیٹررحمان ملک نے نووا اکیڈمی کی گمشدہ طالبہ کی بازیابی کیلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، رحمان ملک نے گمشدہ طالبہ سے متعلق آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرلی

نوجوان کی برقعہ پہن کر گرلز ہاسٹل میں‌ داخل ہونے کی کوشش، کیا سلوک ہوا؟ جانیے تفصیل میں‌

طالبہ کے والدین نے رحمان ملک کو بتایا کہ طالبہ اسلام آباد کی جی ٹین ون کی اکیڈمی میں پڑھتی تھی،قریب ہاسٹل میں رہائش پذیرتھی،طالبہ ہفتے کی شام سےلاپتا ہے ،طالبہ کی والدہ سے آخری کال “امی بچاؤ” کہہ کر بند ہوئی،

یونیورسٹی، ہاسٹل میں نوجوان کی پُرسرار ہلاکت ، پولیس معمہ تلاش کرنے میں ناکام

اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ چند دن پہلےایک اورواقعے میں 11سالہ طالبہ کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،نشانہ بننے والی 11 سالہ طالبہ اسلام آباد کے ایک پرائیوٹ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی،پرائیوٹ ہاسٹلز چلانے ،سیکیورٹی اوررجسٹریشن کے حوالے سے پہلے نوٹس لے چکا ہوں،پرائیوٹ ہاسٹلز کو بغیر سیکیورٹی اور مانیٹرنگ سسٹم کےکھلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،کیسے کسی پرائیوٹ یونیورسٹی کوہاسٹل سہولت نہ ہونے کے باوجود رجسٹرکیاجاتا ہے،زیادہ تر پرائیویٹ ہاسٹلز بغیر رجسٹریشن اور ایس او پیز کے چلائے جا رہے ہیں،

Leave a reply