اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے سامنے پولیس بے بس

0
31

تھانہ ترنول کی پولیس جرائم پیشہ افراد کے زیراثر جس کی وجہ سے جرائم بڑھنے لگے .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ ترنول کی پولیس جرائم پیشہ افراد کے زیراثر جس کی وجہ سے جرائم بڑھنے لگے .دو دن قبل تھانہ ترنول کی پولیس نے سرائے خربوزہ محلہ عثمانیہ منشیات فروش شان جو کہ اشتہاری بھی ہے . اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کے بعد جب شان کے ڈیرے پر ریٹ کیا گیا وہاں پر شان کے علاوہ تمام منشیات فروش جمع ہوگئے .

پولیس کو دیکھتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور پولیس پر حملہ آور ہو گئے پولیس کے جوانوں کو زدوکوب کیا اور پولیس گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے گئے. منشیات فروشوں کو اور حاجی آفریدی آفریدی گروپ جو کہ منشیات فروشوں کا سرپرست اعلی ہے .منشیات فروشوں کو تھانے کے کسی پولیس افسر کی طرف سے پہلے ہی اطلاع دی جا چکی تھی جس کی وجہ سے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور ان کو مارا پیٹا گیا .میڈیا کی بروقت مداخلت کی وجہ سے ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ایس ایچ او کی طرف سے معاملے کو پہلے دبانے کی کوشش کی گئی .

اس سارے واقعے سے جہاں پولیس کا مورال کمزور ہوا ہے وہاں اہل علاقہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے . کچھ کرپٹ پولیس افسران کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں . تھانہ ترنول کی حدود میں جب بھی کسی بڑے جرائم پیشہ افراد پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو تھانہ کے اندر کے پولیس افسران پہلے ہی اطلاع فراہم کر دیتے ہیں . جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے میں ایک تو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسرا تھانہ کی ملی بھگت کی وجہ سے ہمیں مزاحمت کے ساتھ ساتھ ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے . آئی جی اسلام آباد کو ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ پولیس کا مورال بلند کیا جا سکے اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے

Leave a reply