باغی تی وی ،روجھان (ضامن حسین بکھر نامہ نگار ) اسلامی جمعیت طلباء روجھان کی جانب سے ٹرانس جینڈر بل ایکٹ کے خلاف جمیعت طلباء کا احتجاج مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی مجیب الرحمن مزاری، شعیب احمد مزاری، جماعت اسلامی روجھان، احمد حسن صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل روجھان، محمد اسد مزاری رہنما اسلامی جمعیت طلباء ڈیرہ غازی خان ڈویژن، محمد شہاب مزاری ناظم اسلامی جمعیت طلباء روجھان زون اور دیگر جماعت اسلامی و اسلامی جمعیت طلباء سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر ٹرانس جینڈر ایک کے خلاف نعرے درج تھے مقررین نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا مظاہرین دفتر جماعت اسلامی سے مجیب الرحمن امیر جماعت اسلامی اور شعیب مزاری کی قیادت میں 10 بجے روانہ ہوا اور 10:30 منٹ پر ختم نبوت چوک پریس کلب پر پہنچے جلوس میں طلباء کی بڑی تعداد شریک تھی شرکاء جلوس و مظاہرین کے ٹرانس جینڈر ایکٹ نامنظور نامنظور کے فلک شگاف نعرے ۔
Shares: