جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کے الیکٹرک کو پبلک سیکٹرمیں بجلی پیدا کرنے والوں کا سب سے بڑا مافیا قرار دے دیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نےمیڈیاسے گفتگو میں کہا کہ کےالیکٹرک پبلک سیکٹر میں بجلی پیدا کرنے والوں کا سب سے بڑا مافیا ہے، کے الیکٹرک بجلی پیدا نہیں کررہی لیکن حکومت سبسڈی دے رہی ہے۔ نجکاری کے وقت وعدہ کیا گیا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا جب کہ عوام سے کیے گئے وعدے جھوٹے تھے اور کے الیکٹرک عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ 68 بلین روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے اور کے الیکٹرک کہتی ہے 68 بلین روپے بجلی چوری کے ہیں۔ جماعت اسلامی کراچی کی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے جب کہ لوڈشیڈنگ ختم اور کراچی والوں کو سستی بجلی ملنی چاہیے۔

منعظم ظفر کہتے ہیں کہ این ٹی ڈی سی سے پورے ملک کو بجلی مل سکتی ہے تو کراچی کو کیوں نہیں، 1100 میگاواٹ بجلی کراچی کو این ٹی ڈی سی سے ملتی ہے جب کہ کےالیکٹرک کے بوسیدہ پلانٹس ہیں اور کے الیکٹرک کے صارفین 18 سے 38 لاکھ ہوگئے ہیں۔کےالیکٹرک چاہتی ہے بل پورے دو لیکن بجلی نہ دو جب کہ کےالیکٹرک کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے اور کےالیکٹرک کی اجارہ داری ختم کی جائے۔

انہوں نے ایم کیوایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اس وقت فارغ ہے اور وہ کےالیکٹرک کی نجکاری میں شامل تھے۔ ایم کیوایم کو کراچی کے اداروں کو بیچنے پر توبہ کرنی چاہیے، کراچی کے مسائل پر ایم کیوایم کی سنجیدگی کا اندازہ ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے 3 ججز کے بینچ کا روسٹر جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے 3 ججز کے بینچ کا روسٹر جاری

ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیے

اسلام آباد کے فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف

Comments are closed.