اسلامی ممالک کا انگریزی چینل، کونسی فلمیں بنائیں گے، وزیراعظم نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے ساتھ ملکر چینل بنائیں گے جو مسلمانوں کی ترجمانی کرے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ،پاکستان اور ملائیشیا نے ایک چینل چلانے کا فیصلہ کیا ہے، انگریزی چینل کا مقصدمسلمانوں کا مقصد سامنے لانا ہے ، انگریزی چینل کے ذریعےمسلمانوں کا تشخص اجاگر کرنے کےلیےفلمیں بنائی جائیں گی،انگریزی چینل کا مقصدمسلمانوں کا نقطہ نظرسامنے لانا ہے،چینل دنیا بھر کے مسلمانوں کی ترجمانی کرے گا

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اسلام اور تعلیم ساتھ ساتھ رہیں تو قوم کو انسانیت کی طرف لے کر جاتے ہیں، جو اسلام ہمیں بتاتا ہے وہ صحیح ہے، اس دنیا میں آںے کا مقصد اور مرنے کے بعد کیا ہو گا یہ اسلام بتاتا ہے ،سائنس نہیں، سائنس کے مطابق دنیا کا مقصد پیسہ بنانا ہے. دینی تعلیم اچھے برے کی تمیز بتاتی ہے،

پاکستان ، ملائشیا اور ترکی کا مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے پر اتفاق، مقصد عالمی دنیا کے سامنے اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا ہے، اطلاعات کےمطابق نیویارک میں‌ تینوں ملکوں‌کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران یہ مشترکہ فیصلہ کیاگیا کہ مغرب اور دیگر عالمی دنیا تک اسلام کا واضح اور صحیح تصور پیش کرنے کےلیے اپنا ایک فورم ہونا چاہیے ،

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ اسلامی انگریزی چینل شروع کرنے کے حوالے سےاپنے ٹویٹ پیغام میں‌ لکھا کہ صدر اردوان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اور فیصلہ کیا ہم تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے، جو ‘اسلاموفوبیا’ سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ‘اسلام’ کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا۔

Comments are closed.