پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی تھرو پھینک کر طلائی تمغہ جیتا، پاکستان ہی کے محمد یاسر سلطان نے 76.04 میٹر تھرو کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا جیکہ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز تیسرے نمبر پر رہے،اسلامک سالیڈریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 83.05 کی لمبی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا،پاکستان کے یاسر سلطان نے اپنی چھٹی باری میں 76.04 میٹر تھرو کرکے سلور میڈل جیتا۔ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ اسلامی یکجہتی کھیلوں (Islamic Solidarity Games) میں پاکستانی جیولن ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی،وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی گولڈ اور محمد یاسر کی سلور میڈل جیتنے پر پزیرائی کی اور کہا کہ پاکستانی جیولن کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں. ارشد ندیم اور محمد یاسر نے کمال محنت اور ہنر سے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کامیابی حاصل کی.کھلاڑیوں اور انکے کوچز کی محنت سے ملک و قوم کا نام روشن ہوا.خوش آئند ہے کہ مختلف فارمیٹس میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں.نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے.

Shares: