سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسٰی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن، سینیٹر حافظ عبدالکریم، سینیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی اور کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق، ڈاکٹر عبدالکریم العیسٰی پاکستان کے 6 روزہ دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے اور مختلف مذہبی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔
کرم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق، 3 لاپتہ
پیر کی صبح سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگا،حماس
غزہ میں تباہی کے مناظر، ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنے اجڑے علاقوں کو لوٹنے لگے
بھارتی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کی نئی تصویر سامنے آگئی
امریکہ، جنوبی کیرولینا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 20 زخمی