حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے مصر پہنچ گئے

غزہ پراسرائیلی حملوں کے 11 ہفتے مکمل ہونے پر فلسطینی شہدا کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز
0
142
Ismail Haniyeh'

قاہرہ: حماس کے قطر میں مقیم رہنما اسماعیل ہنیہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ گروپ کی جنگ میں تؤقف اور قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات کے لیے بدھ کے روز قاہرہ پہنچے۔

باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہنیہ "غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کی پیشرفت اور دیگر معاملات پر مصری حکام سے مذاکرات کے لیے دارالحکومت قاہرہ پہنچے،قاہرہ پہنچنے سے پہلے ہنیہ نے دوحہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی تھی حالانکہ اس ملاقات کی تفصیلات بہت کم تھیں۔

فلسطینی مزاحمت کار گروپ کے قریبی ذریعے نے منگل کے روز نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہنیہ حماس کے ایک "اعلیٰ سطحی” وفد کی قیادت کریں گے جہاں وہ مصری انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل اور دیگر کے ساتھ مذاکرات طے شدہ ہیں ، بات چیت "جارحیت اور جنگ کو روکنے پر ہو گی تاکہ قیدیوں کی رہائی اور غزہ کی پٹی پر مسلط محاصرے کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے کی تیاری کی جا سکے۔”

امریکا :بحیرہ احمر کی حفاظت کیلئے 12 سے زائد اتحادیوں کے ساتھ نئی فوج تشکیل

غزہ میں حماس کے شانہ بشانہ لڑنے والے اسلامی جہاد گروپ کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں گفتگو کے لیے گروپ کے رہنما زیاد نخلیح کی آمد بھی قاہرہ میں متوقع ہے۔

گذشتہ ماہ کے آخر میں مصر اور امریکہ کی مدد سے قطر کی ثالثی میں طے شدہ جنگ بندی ایک ہفتے تک جاری رہی جس کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید 240 فلسطینیوں کے بدلے 80 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، بدھ کے روز غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان کشیدگی اور لڑائی میں شدت آئی ہے ایک روز میں 100 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری سے ایک ہی روز میں 100 فلسطینی شہید ہوگئےغزہ پراسرائیلی حملوں کے 11 ہفتے مکمل ہونے پر فلسطینی شہدا کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کر گئی –

آرمی چیف کی امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک شہدا کی تعداد 19 ہزار 667 ہو گئی ہے اسرائیلی فوج نے عودہ اسپتال کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا جبکہ عرب اسپتال پر چھاپہ مار کر عملے کے بیشتر ارکان کو گرفتار کرلیا، جبالیہ کیمپ پر ایک بار پھر اسرائیلی طیاروں نے بم برسا دئیے جس کے نتیجے میں 13 پناہ گزین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

"العربیہ” کے مطابق غزہ میں کئی مقامات پر سڑ کیں میدان جنگ کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ ہر گذرتے لمحے میں غزہ کے جنگ سے تباہ حال عوام کی مشکلات اور مصائب میں مزید اضافہ ہو رہا ہےتازہ ترین فیلڈ پیش رفت میں آج غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس کی گلیوں میں اسرائیلی فوج اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان پرتشدد لڑائی جاری ہے،فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیل شمالی اور وسطی غزہ کی پٹی میں جبالیہ اور خان یونس کے علاقوں پر "شدید” اور مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ ایجنسی نے مقامی ذرائع اور صحافیوں کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید درجنوں شہری مارے گئے ہیں۔

ملائیشیا نے اسرائیلی مال بردار بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

درایں اثناء اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 300 اہداف پر حملے کیے۔ ان حملوں میں حماس کے مبینہ مراکز کو نشانہ بنایا گیا قابض فوج کے مطابق تازہ بمباری میں حماس کے دسیوں جنگجو مارے گئے ہیں اور حماس کے فوجی ٹھکانوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہے زمینی فورسز نے خان یونس کے علاقے میں حماس کے ایک فوجی ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا۔ تازہ کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے اسلحہ ، گولہ بارود، دھماکہ خیز آلات اور مارٹر گولے قبضے میں لینے کا اعلان بھی کیا۔

Leave a reply