اسرائیلی تجارت کو بڑا جھٹکا لگا ہے، ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیل کی حیفہ پورٹ پر جہازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق کمپنی نے حیفہ، اشدود اور دیگر بندرگاہوں کی خراب سیکیورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان بندرگاہوں پر موجود کریو کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی، خطرات سے متعلق رپورٹس کے جائزے اور جہازوں و عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد اسرائیل کی بحری تجارت کو شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایران اسرائیل جنگ: سوئٹزرلینڈ کا تہران میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان
ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، ہانگ کانگ کے دو ادارے بھی شامل
وسطی ایشیائی ریاستیں، تجارتی تعلقات کی نئی راہیں
ایران کا اسرائیل پر نیا میزائل حملہ، 1 ہلاک، 23 زخمی
اٹک جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد، 5 افسران معطل، سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ