سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہمارا ملک ہمیں جان سے بھی پیارا ہے، میڈیا کی آزادی کے لیے جدوجہد پیپلز پارٹی نے ہی کی،
پریس کانفرنس کرتے ہوئےشرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے جواب میں تھا ،اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ کامیاب ہوتی ہے،صدر زرداری نے مشکل حالات میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،حکومت مختلف میگا پراجیکٹس پر کام کررہی ہے, کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام پرانے ماڈل کی بسیں ختم کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں، پیپلزپارٹی نے آج تک اداروں کو نشانہ نہیں بنایا،میڈیا جہاں خامیاں دکھاتا ہے وہاں مثبت خبریں بھی بتایا کرے، جیل میں ایک قیدی ہے جس سے ملاقات کا کہا جا رہا تھا، قیدی کی بہن ملاقات کرکے نکلتی ہیں تو سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف بیان آتا ہے، پی ٹی آئی لیڈران بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں، یہ لوگ بھارتی چینلز پر بیٹھ کر اپنے ملک کیخلاف بات کررہے ہیں،بھارتی میڈیا پی ٹی آئی لیڈر شپ کے انٹرویو کو آپ ہی کیخلاف استعمال کر رہا ہے، اسرائیل کہہ رہا ہے بانی پی ٹی آئی خطے کیلئے اچھا ثابت ہوگا۔ اسرائیلی جریدے بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہے ہیں
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھاکہ ماضی میں جو پیپلزپارٹی کیساتھ ہوا تاریخ میں کسی کیساتھ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی کی پوری لیڈر شپ قتل ہوگئی، قائد عوام ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی، شہید بینظیر بھٹو کو قتل کردیا گیا،آصف زرداری نے مشکل حالات میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، سڑکوں پرآگ تھی سندھ بھر میں لوگ سراپا احتجاج تھے،اس وقت پاکستان کھپے کا نعرہ لگانا محبت کی نشانی ہے، آصف زرداری تو 14سال جیل میں رہے ایک بات نہیں کہی، آپ کو ابھی ڈھائی سال ہوئے اپنے ہی ملک اور اداروں کیخلاف سازشیں کررہے ہو، آپ پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہو، جب اس شخص کی حکومت جارہی تھی تو قمر باجوہ کی تاحیات تعیناتی کیلئے تیار ہوگیا تھا،بانی پی ٹی آئی اقتدار میں کیسے آیا تھا کسی کو نہیں پتہ، جس شخص کی بنیاد ہی جھوٹ پر ہو وہ اداروں کیخلاف بول رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بالکل درست تھی، اس ملک کو تاقیامت کوئی خطرہ نہیں ہے، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پڑھ لیں انہیں اسرائیل سے فنڈنگ آتی تھی، اسرائیل اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھے۔








