اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین قانونی ادارے، بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے)، نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسرائیل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غزہ کے شہریوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرے۔
عالمی خبر رساں اداروں ’رائٹرز‘ اور ’اے ایف پی‘ کے مطابق گیارہ ججوں پر مشتمل بینچ نے فیصلے میں واضح کیا کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور اس کے اداروں، خصوصاً فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم یو این آر ڈبلیو اے (UNRWA)، کی غزہ میں جاری امدادی سرگرمیوں میں تعاون فراہم کرے۔عدالت نے کہا کہ اسرائیل اپنے اس مؤقف کو ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ یو این آر ڈبلیو اے کے متعدد ملازمین کا تعلق حماس سے ہے۔بین الاقوامی عدالت انصاف نے مزید ہدایت دی کہ اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں سہولت فراہم کرے اور فلسطینی شہریوں کو بقا کے لیے درکار بنیادی ضروریات مہیا کرے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امدادی ادارے رواں ماہ کے آغاز میں ہونے والی نازک جنگ بندی کے بعد غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں.
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ غیر قانونی اسلحہ کیس میں بری








