اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2023 کے حملے روکنے میں ناکامی پر تین اعلیٰ جرنیلوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تل ابیب سے جاری بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ تینوں افسران حملہ روکنے میں ناکامی کے ذاتی طور پر ذمہ دار تھے، اسی لیے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ فوج کے متعدد سینئر افسران کے خلاف بھی انضباطی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں، جن میں بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی شامل ہے۔ تاہم تینوں جرنیل باضابطہ برطرفی سے قبل خود ہی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے تھے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ فوج میں اعلیٰ سطح پر نئی تقرریوں کا عمل 30 دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ سیکیورٹی سسٹم میں پائے جانے والے نقائص کو دور کیا جاسکے۔اس اقدام کو حملے کے بعد سے جاری دباؤ اور فوجی ناکامیوں کے تناظر میں ایک بڑی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے

امریکاکا میانمار کے شہریوں کا قانونی اسٹیٹس ختم کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی ذمہ دار اتحادی، بائیکاٹ سیاسی غلطی ہے: عطا تارڑ

گلگت بلتستان حکومت تحلیل، نگراں وزیر اعلیٰ کا اعلان

Shares: