تل ابیب: سابق اسرائیلی میجر جنرل یٹزہک برک کا کہنا ہےکہ اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یٹزہک برک نے اسرائیلی اخبار میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ اسرائیل علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں، غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جلد یا بدیر آکر ہمارے منہ پر پڑےگا ، آپ زیادہ دیر تک لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے، اسرائیل خطے میں کسی بڑی لڑائی کے لیے تیار نہیں، ایسی لڑائی غزہ میں جاری جنگ سے کئی گنا زیادہ مشکل اور سخت ہو گی،اگر ہم کچھ مغویوں کو بھی زندہ واپس لانے میں کامیاب نہ ہو سکے تو عوام کے ذہنوں میں یہ جنگ اسرا ئیلی تار یخ کی ناکام ترین جنگوں کے طور پر رہےگی۔

دوسری جانب حماس سے مل کر اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے والے اسرائیلی شہری جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ جیل میں مردہ حالت میں پائے گئے،اسرائیلی شہری جمعہ ابراہیم ابوغنیمہ 2016 میں غزہ جا کر حماس میں شامل ہوگئے تھےانہوں نے حماس کے ساتھ مل کر اسرا ئیلی فوج کے خلاف کئی معرکوں میں حصہ لیا۔

پی ایس ایل 9 کا فائنل کل کھیلا جائے گا،رضوان شاداب کا ٹرافی کیساتھ فوٹو …

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جمعہ ابو غنیمہ کو حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، وہ ہفتے کے روز اسرائیل کی ایشیل جیل میں اپنے سیل میں مردہ حالت میں پائے گئےاسرائیل کے شمالی نیگیو کے علاقے میں ہاشم زینا گاؤں کے رہائشی 26 سالہ جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ پر سکیورٹی سے متعلق سنجیدہ نوعیت کے الزامات تھے اور انہیں قانونی کارروائی کے اختتام تک زیر حراست رکھنے کی ہدایت تھیں۔

مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

رپورٹ کے مطابق ابو غنیمہ کے درج چارج شیٹ میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ جولائی 2016 میں انہوں نے حماس کے رہنما سے ملاقات کی اور گروپ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا، بعد ازاں انہیں حماس کے حکام سے ملوایا گیا جہاں ان سے سوالات پوچھے گئے اور انہوں نے وہاں جنوبی اسرائیل میں اسرائیلی افواج کے اڈوں کے محل وقوع سے متعلق معلومات فراہم کیں، چارج شیٹ کے مطابق تین ماہ تک حماس کے پاس رہنے کے بعد ابو غنیمہ کو عسکری تربیت دی گئی، اور اسے نکبہ فورس میں اسرائیلی شہروں اور آرمی پوسٹوں پر قبضوں کی بھی تربیت دی گئی تھی،فلسطینی ذرائع کے مطابق جمعہ ابوغنیمہ کو اسرائیلی جیل میں تشدد کے ذریعے شہید کیا گیا۔

پی آئی اے ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ ٹورنٹو پہنچ گئیں

Shares: