باغی ٹی وی : امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری جنگ جنوری 2024 میں ختم کر سکتا ہے،تاہم زمینی جنگ ختم ہونے کے بعد حماس کے خلاف سرجیکل کارروائیاں جاری رہیں گی۔
باغی ٹی وی: امریکی ٹی وی سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کی جنوبی غزہ میں کارروائیاں شمالی غزہ جتنی شدید نہیں ہوں گی، دوسری جانب اسرائیلی حکام مارچ میں ہونے والی پارلیمانی انتخابات سے کئی ہفتے پہلے غزہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کا کنٹرول کسی بین الاقوامی فورس کو نہیں دیں گے غزہ میں جنگ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جو مشکل ہوسکتی ہے۔
اسرائیل کی شمالی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری،50 فلسطینی شہید
اسرائیلی حکومتی ترجمان کے مطابق اسرائیل غزہ میں اپنی جنگ کے نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے جہاں وہ جنگ کو عسکری لحاظ سے مشکل تصور کررہا ہے تاہم اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے اس مقصد میں شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے حوالے سے بھی کوشش کررہا ہے، اسرائیل نے غزہ پٹی پر حماس کے زیر انتظام علاقوں میں آپریشن شروع کردیا ہے جہاں شمالی علاقوں سے تقریباً 10 لاکھ پناہ گزینوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔
شمالی غزہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بھی بمباری
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ کے بعد غزہ کی سکیورٹی سنبھالنے کا اعلان کردیا ہے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج ہی غزہ کی سکیورٹی کا کنٹرول جاری رکھے گی نیتن یاہو نے کسی غیر ملکی فورس کو یہ ذمہ داری سونپنے کے امکان کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ کاکنٹرول کسی بین الاقوامی فورس کو نہیں دیں گے، تنازع ختم ہونے کے بعد اسے ‘فوج کے بغیر ملک’ بنانا چاہیے۔
اسرائیل کی تیار کردہ ٹیک مصنوعات پر بڑا سائبر حملہ
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں انسانیت سوز اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے زائد جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 43 ہزار 600 سے تجاوز کرچکی ہے۔