فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی جانے والی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے نے اپنے بیان میں کہا کہ خوراک، صفائی کی کٹس، ادویات اور عارضی خیموں کے لیے ضروری سامان غزہ کے باہر موجود گوداموں میں رکھا ہے، تاہم اسرائیلی حکام اس امداد کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔ایجنسی کے مطابق مصر اور اردن میں غزہ کی پوری آبادی کے لیے 3 ماہ کی خوراک موجود ہے جو منتقلی کی اجازت کی منتظر ہے۔
یو این آر ڈبلیو اے نے خبردار کیا کہ مزید تاخیر انسانی بحران کو سنگین بنا دے گی، لہٰذا امداد پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے.
ڈیرہ غازی خان: بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائی، 34 کلو چرس برآمد، سمگلنگ کی کوشش ناکام
بنگلہ دیش،گارمنٹ فیکٹری اور گودام میں خوفناک آگ، 16 افراد جاں بحق