وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ کرنا ہوگا، اس کی جارحیت نے امن کے حصول کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دوحہ پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیل نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایک افسوسناک واقعے کے تناظر میں جمع ہوئے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت ہر پلیٹ فارم پر بھرپور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق، دوحہ سمٹ نے واضح پیغام دیا کہ مسلم امہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہے۔
وزیر اعظم نے زور دیا کہ یو این سیکیورٹی کونسل فوری طور پر غزہ میں سیز فائر کرائے اور طبی عملے کو رسائی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خاموش رہنے کے بجائے ہمیں متحد ہونا ہوگا، اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کا حامی ہے اور غزہ میں شہری آبادی کو فوری بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، بصورت دیگر تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔
ایشیا کپ 2025: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دیدی
کراچی سیف سٹی : 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل
ٹرمپ کا نیو یارک گورنر کی ممدانی کی حمایت پر سخت ردعمل، فنڈز روکنے کی دھمکی
دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات