ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس اسمٰعیل خطیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کر لی ہیں، جو جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسمٰعیل خطیب نے اتوار کو سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حساس نوعیت کی دستاویزات اسرائیل کی جوہری تنصیبات، امریکا اور یورپ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات اور دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ہیں۔
انہوں نے ان دستاویزات کو "خزانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان معلومات کی منتقلی میں حفاظتی تقاضوں کی وجہ سے وقت لگا اور اس عمل کی تفصیلات خفیہ رکھی جائیں گی، تاہم دستاویزات جلد عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
قبل ازیں ایرانی میڈیا نے ہفتے کے روز رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسرائیل کی حساس معلومات کا ایک بڑا ذخیرہ حاصل کیا ہے۔دوسری جانب، اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ 2018 میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے ایران سے جوہری پروگرام سے متعلق اہم دستاویزات کا آرکائیو حاصل کیا ہے، جس سے تہران کی خفیہ سرگرمیوں کا انکشاف ہوا تھا۔
واضح رہے کہ مغربی طاقتیں ایران پر یورینیم کو ہتھیاروں کے درجے تک افزودہ کرنے کا الزام عائد کرتی آئی ہیں، تاہم ایران مسلسل اس بات کی تردید کرتا رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام فوجی مقاصد کے لیے ہے۔
بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کی تیاریاں
مناسکِ حج کا آخری مرحلہ مکمل، حجاج کرام رمی کے بعد منیٰ سے روانہ
اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر مسلم لیگ (ن) کا اظہارِ تعجب
سکندر رضا کی حریف کوچ کے خلاف نسلی تعصب کی شکایت، ایسوسی ایشن کو خط
عید کے دوران ملک بھر میں حادثات، 16 افراد جاں بحق، 62 زخمی