بیروت: اسرائیل نے لبنان پر 145 حملے کئے ہیں-
باغی ٹی وی : اسرائیلی فورسزکی جانب سے داحیہ میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری دفاع کے مرکز پر حملے میں شہید لبنانیوں کو سپرد خاک کردیا گیا ہےدوسری جانب حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حیفا میں اسرائیلی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے کرتے ہوئے 80 میزائل داغے ہیں ،جس میں ایک ٹینک تباہ جبکہ اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اتوار کو لبنان سے اسرائیل میں داخل ہونے والے تقریباً 20 میزائلوں کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں سے بعض کو ملک کے فضائی دفاعی نظام نے روک لیا،حیفا خلیج اور مغربی گلیلی کے علاقوں میں صبح 10:11 اور 10:12 کے درمیان سائرن بجے جس کے بعد تقریبا 20 گولوں کی نشاندہی کی گئی جو لبنان سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہوئے، ان میں سے بعض کو روک لیا گیا ایمرجنسی سروسز نے فوری طور پر کسی زخمی کی اطلاع نہیں دی۔
شمالی اسرائیل کے علاقے سیزریا میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بھی حملہ کیا، گھر کے صحن میں دو بم گرائے گئے تاہم نیتن یاہو اہلخانہ سمیت گھر پر موجود نہیں تھے،اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ مخالفین تمام حدیں عبورکرچکے ہیں، اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ حملہ حزب اللہ کی طرف سے کیا گیا تھا ؟–