نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں یونیورسٹی طلبہ نے جمعہ کے روز ایک بار پھر غزہ میں اسرائیلی جنگ مسلط کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہےطلبہ نے اسرائیلی جنگ کے حملے کو جنگ بندی پر حملہ قرار دیا-

باغی ٹی وی : دہلی میں اسرائیلی جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ نے دہلی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کے خلاف مؤقف اختیار کرے اور از سر نو فلسطین کاز کے لیے بھارت کے پرانے مؤقف کی طرف واپس آئےاس احتجاج کی قیادت جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی یونین کی صدر دھننجے کر رہی تھیں۔

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی یونین آل انڈیا سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی رکن ہے جس نے یہ احتجاج نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر میں منعقد کیا جو کہ نئی دہلی کا مرکزی علاقہ ہے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے اس احتجاج میں حصہ لیا اور مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی موجود ہ پالیسیوں کی بجائے فلسطین کے بارے میں بھارت کے پرانے مؤقف کی طرف لوٹ آئے۔

اسرائیلی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو کا انٹیلیجنس سربراہ کی برطرفی کا حکم روک دیا

واضح رہے کہ مہاتما گاندھی نے فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے قیام کی مخالفت کی تھی انہوں نے اسرائیلی ریاست قائم کرنے کو غیر انسانی حرکت قرار دیا تھا بھارت کئی دہائیوں تک اسی مؤقف پر قائم رہا اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا رہا تاہم مودی سرکار نے اپنی فلسطین سے متعلق پالیسی کو تبدیل کیا ہے، اسرائیل وبھارت کئی شعبوں میں ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں، کئی بھارتی کمپنیاں اسرائیلی شراکت داری کے ساتھ اسلحہ سازی کر رہی ہیں۔ بھارتی مزدور اسرائیل میں جا کر کام کر رہے ہیں۔

وائس آف امریکہ کے ملازمین کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ

احتجاجی طلبہ نے کہا کہ ہم آج کا احتجاج کر کے اسرائیلی جنگ کے خلاف اپنی مزاحمت ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں اور فلسطینیوں کی حمایت کو سامنے لانا چاہتے ہیں، احتجاجی طلبہ نے بھارتی سرکار پر الزام لگایا ہے کہ اس کی اسرائیل کے ساتھ اسلحہ کی ڈیل کی وجہ سے بھار ت براہ راست غزہ میں ہونے والی جرائم میں ملوث ہو گیا ہے، ہم بھارت کے نوجوان اس صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہیں کہ بھا رتی ریاست بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں کردار ادا کر رہی ہے۔

جلسوں کیلئے پیسہ ہر وقت دستیاب، ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے گنڈا پور کے پاس فنڈز نہیں،عظمیٰ بخاری

واضح رہے کہ 18 مارچ کو اسرائیل نے یکطرفہ طور پر غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کر کے 19 جنوری سے چلی آرہی جنگ بندی کو ختم کر دیاجنگ کے اس نئے سلسلے کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل نے پہلے ہی روز 400 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے-

Shares: