یمن سے فائر کیا گیا میزائل اسرائیل کے مرکزی ایئرپورٹ "بین گوریون” پر جا گرا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکے سے 4افراد زخمی ہوئے، جب کہ 2افراد اس وقت زخمی ہوئے جب وہ پناہ گاہ کی طرف جا رہے تھے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر موجود ڈرائیورز گاڑیاں روک کر چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، جب کہ میزائل گرنے سے سیاہ دھوئیں کا بادل فضا میں بلند ہو رہا ہے۔

حملے کےبعد اسرائیل کے وزیر دفاع گیلنٹ نے بیان میں کہا: "جو ہمیں مارے گا، ہم اسے سات گنا زیادہ جواب دیں گے۔”دوسری جانب حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سَری نے ٹی وی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ "اسرائیلی ایئرپورٹ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا۔”واضح رہے کہ کچھ دیر کے لیے پروازیں معطل رہنے کے بعد ایئرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

فضائی بندش،بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان

لاہور قلندرز کا 161 رنز کا ہدف، کراچی کی بیٹنگ جاری

بلاول بھٹو کے ایکس اکائونٹ پر پابندی، شرجیل میمن کی شدید مذمت

پانی کے ذخائر میں 16 لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ اضافہ ریکارڈ

Shares: