اسرائیلی فوج کا لبنان پر فضائی حملہ،خاتون،بچوں سمیت 10 افراد کی موت

0
45
lebnan

اسرائیل نے لبنان میں ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد کی موت ہو گئی ہے
خبر رساں دارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا، مرنیوالوں میں ایک خاتون، دو بچے بھی شامل ہیں، دس افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ پانچ زخمی ہیں،اسرائیلی حملے میں مارے جانے والے افراد کا تعلق شام سے بتایا جا رہا ہے،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،مرنیوالوں کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی گئی

دوسری جانب ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق لبنانی میڈیا نے اطلاع دی کہ یہ گاڑی جنوبی لبنان میں القادسیہ اور شہر صور کے درمیان سڑک پر حملے کا نشانہ بنی۔

لبنان میں اسرائیلی حملے پر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔مقامی رہائشیوں کے مطابق جس علاقے میں حملہ کیا گیاوہ "صنعتی اور شہری علاقہ” تھا جس میں اینٹ، دھات اور ایلومینیم کے کارخانے شامل ہیں ".میڈٰیا رپورٹس کے مطابق حملے میں مارے جانے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اوروہ ایک کارخانے میں کام کرتے تھے.

Leave a reply