اسرائیل کا مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام
غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام تیز کردیا۔
باغی ٹی وی : عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوج کے آپریشن میں 16 سال کے لڑکے سمیت پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہفتے کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیے جانے والے بیشتر فلسطینی بیمار اور اسرائیلی تشدد سے زخمی ہیں۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں الگ الگ حملوں میں 5 افراد کو شہید کر دیا جہاں وہ ایک بڑی فوجی کارروائی کر رہے ہیں جنین کے مشرقی محلے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 16 سالہ احمد السعدی شہید اور دیگر دو افراد شدید زخمی ہو گئے ایک اور حملے میں قریبی قصبے قباطیہ میں ایک گاڑی نشانہ بنی جس میں دو افراد شہید ہو گئے جبکہ تیسرے حملے میں وسطی جینین میں دو افراد شہید ہوئے۔
وفاقی وزیر داخلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
جینین کے گورنر کمال ابو الرب نے اے ایف پی کو بتایا کہ جس حملے میں ایک بچہ (سعدی) شہید ہوا، اس کے بعد ایک اسرائیلی ڈرون حملے نے قباطیہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور دو نوجوان شہید ہو گئے اس کے چند منٹ بعد جینن میں ایک اور ڈرون حملے میں دو اور نوجوان شہید ہو گئے جو ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اس نے قباطیہ کے علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، فوج نے کہا، "شمالی سامریہ (مغربی کنارے کے انتہائی شمال) میں انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے ایک حصے میں اسرائیلی فضائیہ کے ایک طیارے نے قباطیہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا”۔
اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی،جنید اکبر
سعدی کی شہادت کے بارے میں سوال پر فوج نے اے ایف پی کو بتایا کہ فضائیہ نے "جینین کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کو نشانہ بنایا”۔
گذشتہ مہینے اسرائیلی فوج نے "آئرن وال” کے نام سے ایک حملہ شروع کیا تھا جس کا مقصد مغربی کنارے کے علاقے جنین سے فلسطینی مزاحمت کار گروہوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا تھا جینین اور اس سے ملحقہ پناہ گزین کیمپ طویل عرصے سے فلسطینی مزاحمت کا بڑا مرکز رہا ہے اور 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے پورے علاقے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
سعودی طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے پہلے راستہ بھٹک گیا
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت چوتھے مرحلے میں تین اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدی رہا کر دیے گئےمقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی قیدیوں کا پُرجوش استقبال کیا گیا، 9 ماہ بعد کھولی جانے والی رفح کراسنگ غزہ سے مریضوں کا پہلا قافلہ مصر پہنچ گیا-