اسرائیل کی جانب سے شام پر نیوکلئیر حملہ کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے 16 دسمبر 2024 کو شام کے شہر طرطوس میں ہتھیاروں کے گودام پر ایک بڑا فضائی حملہ کیا تھا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پا گردش کر رہی ہے-
باغی ٹی وی:انڈین ویب سائٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے 16 دسمبر 2024 کو شام کے شہر طرطوس میں ہتھیاروں کے ڈپو پر فضائی حملہ کیا، اسرائیل نے مبینہ طور پر شام میں واقع سکڈ میزائل کی تنصیب کو تباہ کر دیا، تاہم، رپورٹس میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس حملے سے ہونے والا نقصان زیادہ سنگین تھا اور اسرائیل کی طرف سے ایک چھوٹا جوہری ہتھیار استعمال کیا گیا ہو گا، وہ حملہ اسرائیل کی جانب سے شام پر چھوٹا نیوکلئیر دھماکہ تھا-
یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اے کے 31 افسران اور اہلکاروں کےملوث ہونے کا انکشاف
رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر حملے کے ذریعے شام میں واقع سکڈ میزائل کی تنصیب کو تباہ کیا، تاہم رپورٹس میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس حملے سے ہونے والا نقصان بہت سنگین تھا اور اسرائیل کی جانب سے شام پر چھوٹا نیوکلئیر حملہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔
دھماکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سامنے آئی ہے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں زور دار دھماکے کے ساتھ 3 شدت کا زلزلہ بھی آیا تھا زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ 820 کلومیٹر دور ترکی کے شہر ازنک تک محسوس کیا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات
روسی میڈیا تنظیم سپوتنک نے اس دوران کہا تھا کہ اسرائیل نے اسے ایک جنگی جہاز سے نئے میزائل سے نشانہ بنایا ہے تاہم کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ دھماکے میں امریکا کا تیار کردہ B61 ایٹمی بم استعمال ہوا تھا۔
کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے 20 گھنٹے بعد بھی ترکی اور قبرص میں تابکاری کی سطح معمول سے زیادہ تھی یہ ڈیٹا یورپی یونین کے ریڈی ایشن مانیٹرنگ سسٹم نے فراہم کیا، لوگوں کو یہ لگا کہ شاید کوئی چھوٹا ایٹمی ہتھیار استعمال کیا گیا ہے۔
جعلسازی سے شناختی کارڈ حاصل کرنے والی 3 بنگالی خواتین گرفتار
20 دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے تک جاری رہنے والے امن مشن میں توسیع کے بعد اسرائیلی فورسز اتوار (22 دسمبر) کو گولان کی پہاڑیوں میں شام-اسرائیل جنگ بندی لائن کے ساتھ ساتھ کام کرتی رہیں، اقوام متحدہ کے مشن میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی اور سلامتی کونسل نے خدشہ ظاہر کیا کہ علاقے میں فوجی سرگرمیاں کشیدگی میں اضافہ کر سکتی ہیں۔
شیطانی پھونک سے یادداشت کو مٹا کر لوگوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار