ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک فرد کو سزائے موت دے دی گئی۔
باغی ٹی وی کو موصول ایران کی عدلیہ کے میڈیا سینٹر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی "ارنا” نے بتایا ہے کہ پدرم مدنی نامی ملزم کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعاون،
جاسوسوں کی بھرتی، حساس معلومات اکٹھی کرنے اور انہیں ایک رابطہ افسر کو محفوظ مواصلاتی نظام کے ذریعے منتقل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
مدنی کے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اس کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ حکام کے مطابق مدنی کو تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد پھانسی دی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پدرم مدنی کی پھانسی ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری خفیہ جنگ کی ایک تازہ مثال ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر نہ صرف جاسوسی بلکہ سائبر حملوں اور داخلی تخریب کاری کے الزامات بھی عائد کرتے رہے ہیں۔
یوم تکبیر،مرکزی مسلم لیگ کے ملک گیر پروگرام، عوام کا جوش وجذبہ،پاک فوج کے حق میں نعرے
ملزم نے خفیہ معلومات کے بدلے کرپٹو کرنسی اور غیرملکی زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ ناروے کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے مطابق اس سال اب تک ایران میں 478 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔
تنگوانی: بندر کے حملے میں ایک شخص زخمی، گاؤں والوں نے بندر کو ہلاک کر دیا