اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،73فلسطینی شہید

اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی
hamas

غزہ:غزہ کے شمالی علاقےبیت لاہیہ پر اسرائیلی فوج نے مسلسل بمباری کی جس میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ حملے میں 71 فلسطینی شہید ہو گئے-

باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارتوں کے ملبے میں 100 سے زائد خواتین، بچے اور بزرگ دب گئے۔ پورا علاقہ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہےامدادی کاموں کے دوران عمارتوں کے ملبے سے کم از کم 73 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ درجنوں افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسرائیلی فوجیوں نے ببیت لاہیہ کا 16 روز سے محاصرہ کیا ہوا ہے خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی –

دوسری جانب غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے محصور شمالی غزہ کو نشانہ بنانے کی مہم شروع کرنے کے بعد گذشتہ دو ہفتوں کے دوران شمالی غزہ کی پٹی میں 400 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی: ایمریٹس نےایران اور عراق کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر …

شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ان کی ٹیموں نے شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں نشانہ بنائے گئے مختلف مقامات سے 400 سے زائد افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں جبالیہ اور اس کے کیمپ بیت لاہیہ اور بیت حانون شامل ہیں،ان سب کو شمالی غزہ کی پٹی، کمال عدوان، العودہ اور انڈونیشیا ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جمعہ تک 386 افراد کی لاشیں برآمدکی گئی تھیں، اس کے علاوہ ہفتے کی صبح جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں مزید میں 33 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 99 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

Comments are closed.