غزہ: اسرائیل نے غزہ پر رات گئے پہلے طیاروں سے بمباری اور پھر ٹینکوں سے گولہ باری کردی-

باغی ٹی وی: اسرائیل نےالقدس اسپتال پر پھر حملہ کردیا،بمباری کے ساتھ ہی اسپتال میں اندھیرا چھا گیا، جس میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی ہے، صہیونی فوج نے اسپتال کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لےرکھا ہےاسپتال آنےیا جانےوالوں کو تاک تاک کرگولیاں بھی ماری جا رہی ہیں الشفا اسپتال میں ایندھن اور آکسیجن ختم ہونے پر انتالیس بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا جبکہ شہدا کی تعداد 11 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی، 27 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوگئے، وزارت صحت کے مطابق، چاراسپتالوں کے اطراف اسرائیلی ٹینکس تعینات ہیں، غزہ سے دو لاکھ فلسطینی دو دن میں جنوب منتقل ہوگئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کا ارادہ ظاہر کردیا، جنگ بندی کے بڑھتے ہوئے مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کا سیکیورٹی کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھے گا فلسطینی اتھارٹی کا کوئی کردار نہیں ہوگا، حزب اللہ نے جنگ کی غلطی کی تو یہ اس کی آخری غلطی ہوگی، لبنان میں وہی ہوگا جو ہم غزہ میں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے گا، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا ایک بیان میں القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں 160 سے زیادہ اسرائیلی فوجی اہداف کومکمل یاجزوی تباہ کردیا، گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زیادہ گاڑیوں کو مکمل تباہ کیا، اسرائیلی فوج سے لڑائی برابری کی نہیں ہے، حماس سے لڑائی نے خطے کی سب سے طاقتور فوج کو خوفزدہ اور پریشان کردیا ہے، اسرائیلی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور شدید زمینی جھڑپیں ہو رہی ہیں، ہمارے جنگجو زیر زمین، زمین پر اور ملبے کے نیچے سے حملے کرکے دشمن کو سرپرائز دے رہے ہیں، ہمارے جنگجو دشمن کےٹینکوں اور بلڈوزروں کو تباہ کر رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے صرف ایک ہی مقصد حاصل کیا ہے اور وہ قتل عام اور مظالم ہیں۔

Shares: