جدہ:سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں مسلسل خلاف ورزیاں دو ریاستی حل کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو کمزور کررہی ہیں،وہ ممالک جو اب تک اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، انہیں اپنے مؤقف پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ مملکت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے جاری عالمی مہم میں مزید ممالک شامل ہو رہے ہیں،وہ ممالک جنہوں نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
حماد اظہر کا این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
انہوں نے ایک بار پھر اس مؤقف کو دہرایا کہ سعودی عرب 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے،سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرے،وہ ممالک جو اب تک اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، انہیں اپنے مؤقف پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔
این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کی ضروریات اور ترجیحات اجاگر کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا یہ اجلاس غزہ کی موجودہ صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کے پس منظر میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں، جبکہ رکن ممالک کے دیگر وزرائے خارجہ بھی شریک ہیں، اسحاق ڈار مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی حمایت کریں گے ساتھ ہی وہ غزہ پر اسرائیل کے مجوزہ مکمل فوجی قبضے اور فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے کے مذموم منصوبے کو سختی سے مسترد کریں گے۔
مودی بھی عمران خان کے نقش قدم پر،امریکہ سے تعلقات کی بہتری کیلئے فرم ہائر کر لی