تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ہے-
باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ہے، ظالم حکومت نے غلطی کی ہے اور اس کی سزا ملنی چاہیے اور ایسا ہوگا۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیرخارجہ اسرائیل کاٹز نے آیت اللہ خامنہ ای کےبیان کے بعد ردعمل میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کے بعد ردعمل میں کہا کہ اگر ایران اپنی سرزمین سے حملہ کرتا ہے تو اسرائیل اس کا جواب دے گا اور ایران میں حملہ کرے گا۔
قبل ازیں دو امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اسرائیل پر کوئی بھی حملہ ممکنہ طور پر خطے میں موجود تہران کے ایجنٹوں کے ذریعے کروائے گا اور خود براہ راست اس حملے میں حصہ نہیں لے گا، ایران نے اپنے وفادار مسلح گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرون اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کریں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ اس ہفتے کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔
ایران کے صوبے سیستان پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ ، 5 افسران ہلاک …
ایک ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ایران نے ابھی حملہ کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، وہ صرف صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں،ایران اور اس سے منسلک گروپ کشیدگی میں اضافے کے خوف سے خطے میں موجود امریکی افواج پر حملہ کرنے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔
واضح رہے کہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 عہدیدار ہلاک ہوگئے تھے اور ایران نے اس کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا تھا-