ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔

اپنے خطاب میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا اس جنگ میں اس لیے داخل ہوا کہ اسے لگا اگر وہ ایسا نہ کرتا تو اسرائیل مکمل تباہ ہوجاتا، امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی،صہیونی ریاست کے خلاف فتح پر ایرانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، بلند بانگ دعوؤں کے باوجود ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی،اسرائیل کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، 9 کروڑ نفوس پر مشتمل قوم متحد، ایک آواز، شانہ بشانہ کھڑی ہو کر افواج کی حمایت میں پیش پیش رہی، ایرانی قوم نے اپنے ممتاز کردار کا مظاہرہ کیا، ایرانی قوم نے دنیا کو دکھا دیا کہ جب وقت آئے تو یہ قوم ایک آواز بن کر اُبھر سکتی ہے،ایرانی افواج اسرائیل کے کثیر سطح کے دفاعی نظام کو توڑنے میں کامیاب رہی،ہم نے قطر میں امریکی بیس کو نشانہ بناکر بڑا نقصان پہنچایا ،ایرانی فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،امریکا نے اس صیہونی حکومت کو بچانے کے لیے جنگ میں شمولیت اختیار کی، مگر کچھ حاصل نہ کر سکا، ایران کے دشمن میزائل یا ایٹمی پروگرام جیسے بہانوں کا سہارا لیتے ہیں، لیکن ان کا اصل مقصد ہمیں جھکانا اور ہماری خودمختاری ختم کرنا ہے،ایران کے عوام نے متحدہوکر فوج کاساتھ دیا،ایران نے امریکہ کے منہ پر زوردارطمانچہ رسیدکیا

آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا لیکن وہ کچھ زیادہ حاصل نہیں کرسکا، امریکی صدر ٹرمپ شومین شپ چاہتے تھے، ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو آگے بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی،اگر امریکہ مداخلت نہ کرتا تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو جاتا،

Shares: