حماس کی جانب سے جنگ بندی تجاویز پر رضا مندی ظاہر کیے جانے کے بعد اسرائیلی حکام کا ردعمل سامنے آگیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حماس کا جواب پیش رفت کے لیے ناکافی ہے، تاہم اسرائیل بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اسرائیلی حکام نے تل ابیب سے بیان میں کہا کہ اگرچہ حماس نے جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے پر دستخط کر کے ثالثوں کے حوالے کیا ہے، لیکن اس ردعمل کو مکمل پیش رفت نہیں سمجھا جا سکتا۔ اس کے باوجود اسرائیل مذاکرات جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔گزشتہ روز حماس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مجوزہ جنگ بندی معاہدے کو منظور کر لیا ہے اور اس پر دستخط کرکے ثالثی فریقوں کے سپرد کر دیا ہے۔ حماس کا مؤقف ہے کہ اب جنگ بندی کا فیصلہ اسرائیل پر منحصر ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ثالثی کردار ادا کرنے والے ممالک نے جنگ بندی تجویز کی چند شقوں میں ترمیم کی تھی، جن پر حماس نے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے معاہدہ واپس کر دیا۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیشرفت ایک اہم موڑ ہے، تاہم حتمی معاہدے کے لیے دونوں فریقین کو مزید لچک دکھانا ہوگی۔

پاکستانی ہائی کمشنر کا بنگلہ دیش ہائی کمیشن کا دورہ، طیارہ حادثے پر تعزیت

خیبرپختونخوا سے 8 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا

مودی کا برطانیہ کا دورہ، تجارتی معاہدے پر دستخط

Shares: