رفح حملے کے بعد بھی اسرائیل سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے،امریکا

اسرائیلی حکومت سے رابطے میں واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا
0
124
methew

واشنگٹن: امریکا نے رفح پر ہولناک حملے کا اسرائیل سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے –

باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے رفح پر حملے کی اطلاع ملتے ہی اپنی گہری تشویش کا اظہار کرنے کے لیے اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا تھا ، اسرائیلی حکومت سے رابطے میں واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور تحقیقات کے نتائج پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نےکہا کہ اسرائیل پر انسانی حقوق کےعالمی قوانین کی مکمل پاسداری،شہریوں کےجان و مال کی حفاظت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی ترسیل کو بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیتے رہیں گے۔

رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی …

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے رفح پر حملے کے تناظر میں کہا کہ رفح پر اسرائیل کا کوئی بھی بڑا زمینی حملہ بلا جواز ہے تاہم اس حملے کے بعد بھی اسرائیل سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے ایسے وقت میں پریس کانفرنس کی جب چند گھنٹے قبل ہی اسرائیلی فورسز نے رفح شہر کے مرکز میں واقع اہم پہاڑی علاقے پر قبضہ جما لیا جہاں سے مصر کی سرحد اور دیگر علاقوں پر نظر رکھی جا سکتی ہےرفح میں آپریشن سے متعلق سوال پر جان کربی کا کہنا تھا امریکا نہیں سمجھتا کہ اسرائیل رفح میں بھرپور طاقت کے ساتھ آپریشن کر رہا ہے۔

امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

مریکی صدر جو بائیڈن نے رواں ماہ عندیہ دیا تھا کہ اگر صیہونی فورسز رفح میں آبادی والے علاقے (جہاں لاکھوں فلسیطینی پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں) میں داخل ہوئیں تو اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی سپلائی روک دیں گے۔

اسرائیل کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کی طے کردہ حدود کی خلاف ورزی سے متعلق سوال کے جواب میں جان کربی کا کہنا تھا امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، ہم رفح میں زمینی آپریشن کو نا سپورٹ کرتے ہیں اور نا کریں گے، ہم نے ابھی تک ایسا کچھ نہیں دیکھا، ہم نے اسرائیلی فورسز کو رفح میں تباہی مچاتے نہیں دیکھا، ہم نے ابھی تک نہیں دیکھا کہ اسرائیل نے رفح میں بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن کیا ہو، البتہ اسرائیلی فورسز نے کچھ اہداف کو نشانہ ضرور بنایا ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹ کیس: جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کیخلاف مقدمے کی سماعت …

واضح رہے کہ غزہ کے اسرائیلی بمباری میں تباہ ہوجانے کے بعد دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے رفح میں پناہ لی تھی لیکن یہاں بھی اسرائیل نے بے گھر افراد کی خیمہ بستی اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

Leave a reply