اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے صنعا کے 70 اسکوائر اور باب الیمن کے علاقے میں 13 مقامات کو نشانہ بنایا۔حوثی زیرانتظام المسیرہ ٹی وی اور مقامی رہائشیوں نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے۔ یہ کارروائی ایک روز بعد عمل میں آئی جب حوثی باغیوں نے اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات میں ایک ہوٹل پر ڈرون حملے کا دعویٰ کیا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق فضائی حملے صنعا کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں کیے گئے۔ تاہم فوری طور پر ہلاکتوں یا نقصانات کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق یہ فضائی کارروائی اس وقت ہوئی جب حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کا ریکارڈ شدہ خطاب نشر کیا جا رہا تھا۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے اب تک اس حملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: فلک جاوید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے
ٹرمپ انتظامیہ کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش
فلسطینی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب، اسرائیلی اقدامات کو جنگی جرم اور نسل کشی قرار