غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، جس کے نتیجے میں آج کم از کم 14 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق پہلا حملہ غزہ کے گنجان آباد علاقے رمل میں ایک گاڑی پر کیا گیا، جس میں 5 افراد شہید ہوئے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی فضائیہ نے دیر البلح اور نصیرات کیمپ میں دو گھروں پر بمباری کی، جس سے مزید 5 افراد شہید ہوگئے۔اس کے بعد غزہ شہر کے مغربی حصے میں ایک اور گھر پر حملے میں 4 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، یوں آج کی مجموعی شہادتوں کی تعداد 14 ہو گئی۔فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں اب تک 316 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
10 اکتوبر کی جنگ بندی نے دو سالہ تنازعے میں وقتی کمی تو پیدا کی، مگر عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 69 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بےگناہ عام شہریوں کی ہے
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ
تین ملکی سیریز: پاکستان کی سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست
ڈھاکہ میں پھر ایک سیکنڈ کے وقفے سے دو ہلکے زلزلے
ڈمپر سے ہلاکت اور فائرنگ،ضمانت منسوخ کے فیصلے کے بعد لیاقت محسود فرار








